بنگلورو3ستمبر (ایس او نیوز) ایک اشتہاری بینر لگاتے وقت ہائی ٹینشن بجلی کا تار جسم سے چھو جانے سے کنداپور کا نوجوان بنگلورو میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک شدہ نوجوان کا نام راہل (۱۸سال) بتایا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی ہائی ٹینشن وائر اس کے بدن سے چھوگیا تو راہل بے ہوش ہوکر زمین پر گرپڑا۔ فوری طورپر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اس کی موت کی تصدیق کی گئی۔بنگلورو کے ذرائع کے مطابق مہلوک راہل کی لاش پوسٹ مارٹم کارروائی کے بعدکنداپور اناگلی میں واقع اس کے گھر بھیجی گئی ۔